وزارت مذہبی امور نے حج مزید مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا

 وزارت مذہبی امور نے حج مزید مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا
 وزارت مذہبی امور نے حج مزید مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج 2022 مزید مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور حکام  نے کہا کہ حج پالیسی 2022 پر کام کر رہے ہیں ،  پاکستان کورونا کے باعث سعودی عرب کی ریڈ لسٹ میں شامل ہے ، سعودی حکام سے بات کی ہے امید ہے کہ پاکستان ریڈ لسٹ سے نکل جائے گا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے مزید کہا گیا کہ  سعودی عرب نے حجاج کی تعداد اور دورانیہ کم کرنے کا عندیہ دیا ہے ، سعودی حکام کی جانب سے حج اخراجات میں اضافے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -