انیل کپور نے کنگنا رناوت سے شادی کی خواہش ظاہر کردی

انیل کپور نے کنگنا رناوت سے شادی کی خواہش ظاہر کردی
انیل کپور نے کنگنا رناوت سے شادی کی خواہش ظاہر کردی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکار  انیل کپور نے کنگنا رناوت سے شادی کی خواہش ظاہر کردی ، وہ سنجے دت اور کنگنا کے ہمراہ کرن جو ہر کے شو " کافی ود کرن" میں گفتگو کررہے تھے ۔ 

 بالی وڈ اداکار انیل کپور  نہ صرف شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں بلکہ باکمال حس مزاح سے بھی مالا مال ہیں۔شو کے دوران کرن جوہر نے انیل کپور سے سوال کیا کہ وہ کون سی عورت ہے جس کے لیے انیل کپور  اپنی اہلیہ  سنیتا کپور کو چھوڑدیں گے؟

اس پر انیل کپور نے فوراًکنگنا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا نام لیا اور کہا کہ کیا یہ حیران کن نہیں؟ اداکار کا جواب سن کر کرن جوہر نے کنگنا کو مشورہ دیا کہ یقیناًکنگنا آپ کو یہ جواب سن کر فکرمند ہونا چاہیے۔ 

مزید :

تفریح -