خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے ، سپریم کور ٹ نے صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کردی

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے ، سپریم کور ٹ نے ...
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے ، سپریم کور ٹ نے صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کردی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہی ہوں گے ، سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کی بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست مسترد کر دی۔

سپریم کورٹ میں  خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق صوبائی حکومت کی درخواست پر  جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،  عدالت نے ریمارکس دیے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر  الیکشن کمیشن عملدرآمد کیلئے اقدامات کر چکا ہے ، بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے میں پہلے ہی دو سال کی دیر ہو چکی ہے ۔ جماعتی بنیادوں پر انتخابات سے برادریوں میں ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے ، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاسی جماعتوں کی مضبوطی ضروری ہے ۔ 

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ  سیاسی جماعتوں کو سیاسی عمل سے بے دخل نہیں کیا جا سکتا ۔ جسٹس منصور علی نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت عدالت میں نہیں آئی ۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے عدالت کو بتایا کہ جو حکم ہائیکورٹ نے دیا اس کی قانون میں گنجائش موجود نہیں ، عدالت حکم امتناع نہیں دینا چاہتی تو تاریخ تبدیل کردے ۔ 

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ    تاریخوں کی تبدیلی کے ہم  سخت مخالف ہیں ۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی 

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -