آن لائن گیم پر دوستی کے بعد لاہور بلوا کر مبینہ جنسی زیادتی کا معاملہ ، لڑکی نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر کیا کہا ؟ بڑی خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شادی کے جھانسے میں کراچی سے لاہورآنے والی مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی نے پولیس اور عدالت کےسامنے بیان ریکارڈ کرادیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی نے پولیس ا ورعدالت کےسامنے بیان میں کہا ہے کہ وہ میڈیکل نہیں کروانا چاہتی ، عدالت پولیس کو میڈیکل کرانے سے روکے۔لڑکی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ اس کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تھانہ شمالی چھاو¿نی میں درج ایف آئی آر میں لڑکی نے کہا تھا کہ آن لائن گیم کھیلنے کے دوران حارث نامی لڑکے سے دوستی ہوئی اور اسے شادی کا جھانسا دے کر لاہوربلوایا اورہوٹل میں لے جا کر ز یادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
شادی پر اصرار کیا تو وہ ریلوے سٹیشن چھوڑ آیا جہاں سے احسن اوروحید نامی شخص اسے گیسٹ ہاو¿س لے گئے اوراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی ، تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں ہواتھا جبکہ آئی جی پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کی تھی۔