شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا لاہور میں کیا کررہی ہیں ؟ جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹرنیشنل ٹینس سٹارثانیہ مرزا نے لاہورکے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا نے پاکستان کے انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعصام الحق اورعقیل خان کیساتھ پریکٹس کی۔
ثانیہ مرزا نے2 گھنٹے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ کہ سپورٹس بورڈ نے شاندار ٹینس کورٹ بنایا ہے۔ ٹینس کورٹ میں عالمی معیار کی سہولیات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کرکے لطف آیا۔ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ٹینس کورٹ کی سہولیات سے ٹینس کے کھیل کو فروغ ملے گا۔ ثانیہ مرزا نے ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس چاند پروین اور پی آراو عبدالرو¿ف سے گفتگو کی۔ ایڈمنسٹریٹر ٹینس کورٹ رحمت اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔