"ٹویٹ سے یہ کام نہیں ہوگا" مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کو نصیحت کردی

"ٹویٹ سے یہ کام نہیں ہوگا" مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کو نصیحت کردی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹویٹ کرکے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی قیمت کم نہیں ہو گی۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کے قریب ہیں ، چاول کی 9 ملین ٹن کی ریکارڈ فصل ہوئی، 4.75 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی ۔ چینی، ٹماٹر، پیاز مسلسل قیمتیں کم ہو رہی ہیں مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے کہتے ہیں لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے یہ اچھی منطق ہے۔

فواد چودھری کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے جوابی ٹویٹ کیا اور کہا کہ عوام کی مفلسی بے بسی کا مزید مذاق نہ اڑائیں عوام کی فریادیں، مطالبات اور بددعائیں سنیں ٹویٹ کر کے کون سے ملک کے آٹا چینی بجلی گیس سبزیاں سستی ہونے کہ اطلاع دے رہے ہیں۔

مزید :

قومی -سیاست -