بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دینے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قومی ٹیم کے لیئے پیغام جاری کر دیا 

بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دینے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قومی ٹیم ...
بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دینے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قومی ٹیم کے لیئے پیغام جاری کر دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیزراجا نے بنگلا دیش کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ جیتنے پرکرکٹ ٹیم کومبارکبا د دی ہے۔

چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نے ٹوئٹ میں ٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹرننگ پچ پر200رنزکے ہدف کا تعاقب کرنا ایک طرح کا امتحان تھا۔ زبردست بات یہ ہے کہ ہدف کا تعاقب عمدہ طریقے سے کیا گیا۔رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ گھرسے دورجیتنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔

یا درہے کہ پاکستان نے آج بنگہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست سے دوچارکر دیا تھا جس میں سب سے اہم کر دار شاہین آفریدی اور حسن علی نے کی تاہم بیٹنگ میں عابد علی نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروانے کیلئے اپنی بھر پور پرفارمنس دیتے ہوئے پہلی اننگ میں 133 اور دوسری اننگ میں 91 سکور بنائے ۔عابد علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

مزید :

کھیل -