چانڈکا میڈیکل کالج ہاسٹل میں  خودکشی کرنیوالی طالبہ کی روم میٹ کا بیان ریکارڈ

چانڈکا میڈیکل کالج ہاسٹل میں  خودکشی کرنیوالی طالبہ کی روم میٹ کا بیان ...
چانڈکا میڈیکل کالج ہاسٹل میں  خودکشی کرنیوالی طالبہ کی روم میٹ کا بیان ریکارڈ

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چانڈکا میڈیکل کالج ہاسٹل میں طالبہ کی ہلاکت کا کیس  میں متوفیہ کی روم میٹ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہروم میٹ نے پولیس بیان میں بتایا کہ متوفیہ طالبہ  کم گو اور تنہائی پسند تھیں،طالبہ کے کمرے سے ملنے والی پرسنل ڈائری میں گھریلو مسائل کا اظہار کیا گیا تھا، طالبہ اپنے گھر کے ایک اہم فرد سےمتعلق اپنے والد کو آگاہ کرنا چاہتی تھیں۔

روم میٹ کے مطابق طالبہ کےکمرے سےملنے والی ڈائری میں بھی رومن اردو میں لکھی تحریریں موجود ہیں ،  طالبہ کےوالدنے بیٹی کے رومن اردو میں لکھنے پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل کالج کی فورتھ ائیر  کی طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی، طالبہ کی لاش ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے جھولتی ہوئی پائی گئی تھی ۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -