عمران خان کلبھوشن کو این آر او دینے کی کوشش کر رہے ہیں ، بلاول بھٹو نے وزیر اعظم پر براہ راست الزام عائد کر دیا
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان پر بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو این آر او دینے کا الزام عائد کر دیا۔
پشاور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان بھارتی جاسوس کو این آر او دینے کی کوشش کر رہے ہیں ، عمران خان بھارتی جاسوس کےوکیل بن رہےہیں،ہم پاکستان کےشہدااورعوام کی بہادری کوسلام پیش کرتے ہیں ۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے ، ہم شفاف الیکشن چاہتےہیں اور ای وی ایم کومستردکرتےہیں، ای وی ایم کےنام پر اوور سیز پاکستانیوں سےکھیل کھیلاجارہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے نمائندے پیپلزپارٹی کےساتھ ہیں، اوور سیز پاکستانیوں کےلیےالگ الیکٹورل کالج ہوناچاہیے، اوور سیز پاکستانیوں کیلئےالیکٹورل کالج کی تجویزدی تھی، ای وی ایم اوورسیزکےووٹ کم کرنےکی کوشش ہے، ہم ای وی ایم کوعدالتوں میں چیلنج کریں گے۔