آسٹریا میں کورونا کے حملے اور اومی کرون کا خوف ، کورونا کے 8186 نئے کیسز سامنے آ گئے

آسٹریا میں کورونا کے حملے اور اومی کرون کا خوف ، کورونا کے 8186 نئے کیسز سامنے ...
آسٹریا میں کورونا کے حملے اور اومی کرون کا خوف ، کورونا کے 8186 نئے کیسز سامنے آ گئے

  

ویانا۔(اکرم باجوہ) اومی کرون کے حملے اور خوف میں آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں منگل کو  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8186 نئے کورونا انفیکشن اور 67 اموات ہوئیں اور 642 افراد نہگداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں ۔

 وزارتِ صحت کی اطلاع کے مطابق آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ بدستور جاری ہے۔ پیر کو 619 مریض انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں تھےاور 3326 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج تھے۔ منگل کو وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 8186 نئے کورونا انفیکشن اور 67 اموات کی اطلاع دے رہی ہیں۔

 اب تک آسٹریا میں کورونا ٹیسٹ کے 1159995 مثبت نتائج آ چکے ہیں۔30 نومبر تک آسٹریا میں 12492 افراد کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں اور کورونا کے مریض 1007909 صحت یاب ہو کر اپنے گھروں میں جا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریا کے اسپتالوں میں حالات کشیدہ ہیں۔ صرف ایک دن میں 123 نئے مریض نارمل وارڈز میں اور 23 نئے مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں شامل کیا گیا۔

اس کے نتیجے میں642 افراد پہلے ہی انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں کورونا کے ساتھ اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اور اب 2840 مریض نارمل وارڈز میں زیر علاج ہیں۔اسٹریا میں جزوی لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود کورونا کے مریضوں میں کمی نہ ہونے پر حکومتی سطح پر آسٹریا میں کورونا کی صورتحال پر مشاورتیں شروع کردی گئی ہیں اور لاک ڈاؤن میں مذید سختی کے امکانات بڑھ گے ہیں جیسے شام سات بجے سے صبح تک مکمل لاک ڈاؤن کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -