لاہور میں خوفناک حادثہ، ٹرانسفارمر شاپنگ میں مصروف خواتین پر آگرا

لاہور میں خوفناک حادثہ، ٹرانسفارمر شاپنگ میں مصروف خواتین پر آگرا
لاہور میں خوفناک حادثہ، ٹرانسفارمر شاپنگ میں مصروف خواتین پر آگرا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اچھرہ بازار میں ٹرانسفارمر شاپنگ کرتی ہوئی خواتین پر آگر ا جس سے38 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ ایک  کمسن بچی زخمی ہوگئی۔

ترجمان ریسکیو فاروق احمد کے مطابق خواتین شاپنگ میں مصروف تھیں کہ اس دوران کپڑے کی دوکان کے باہر لگا ٹرانسفارمر اچانک نیچے گر گیا جس سے 38 سالہ خاتون اور ایک کمسن بچی زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے 38 سالہ صبا علی کی موت کی تصدیق کردی جبکہ کمسن بچی کی حالت بھی نازک بیان کی جارہی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر کے بیان پر تھانہ اچھرہ میں درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق واقعہ لیسکو حکام کی غفلت کے باعث پیش آیا،مقدمہ مدعی نے لیسکو حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -