جدیدتحقیق میں داڑھی کا ایسا فائدہ بتا دیا گیا کہ آپ  بھی  سبحان اللہ پکار اٹھیں گے

جدیدتحقیق میں داڑھی کا ایسا فائدہ بتا دیا گیا کہ آپ  بھی  سبحان اللہ پکار ...
جدیدتحقیق میں داڑھی کا ایسا فائدہ بتا دیا گیا کہ آپ  بھی  سبحان اللہ پکار اٹھیں گے
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) داڑھی سنت نبویﷺ ہے اور دین اسلام نے ہر مرد کو داڑھی رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ایک جدید سائنسی تحقیق میں بھی اب داڑھی کا ایسا فائدہ بتا دیا گیا ہے کہ آپ دین فطرت کے اس حکم پر سبحان اللہ پکار اٹھیں گے۔ دی سن کے مطابق برطانیہ کے ڈاکٹر کرن راجن نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اس تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ داڑھی مردوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہوتی ہے۔

ڈاکٹر کرن راجن بتاتے ہیں کہ داڑھی مردوں کے چہروں کو خطرناک بیکٹیریا سے بچاتی ہے۔ اس حوالے سے ایک ہسپتال کے ورکرز پر تحقیق کی گئی ہے جس میں معلوم ہوا کہ جن ورکرز کے چہرے پر داڑھی تھی ان کے چہرے پر ’ایم آر ایس اے‘ (MRSA)نامی مہلک بیکٹیرئیل سپر بگ تین گنا کم موجود تھا۔ یہ ایسا خطرناک بیکٹیریا ہے جس پر کئی اینٹی بائیوٹکس بھی بے اثر ہوتی ہیں اور اس کا علاج لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے۔ 

ڈاکٹر کرن کا کہنا تھا کہ بغیر داڑھی والے ہسپتال کے مرد ورکرز کے چہرے پر یہ بیکٹیریا تین گنا زیادہ پایا گیا۔ اس کے علاوہ داڑھی والے مردوں کے چہروں پر دیگر جراثیم اور بیکٹیریا بھی بغیر داڑھی والے مردوں کی نسبت کئی گنا کم پائے گئے۔لہٰذاماہرین کی طرف سے اس تحقیق کی روشنی میں تمام مردوں کو داڑھی رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔