وفاقی کابینہ کا اجلاس ، فواد چوہدری نے اہم فیصلوں کی تفصیلات بتا دیں ، الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے بڑا مطالبہ سامنے آگیا

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، فواد چوہدری نے اہم فیصلوں کی تفصیلات بتا دیں ، ...
وفاقی کابینہ کا اجلاس ، فواد چوہدری نے اہم فیصلوں کی تفصیلات بتا دیں ، الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے بڑا مطالبہ سامنے آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) پر کروانےلازمی ہیں،ایک کمیٹی تشکیل دی ہےجس پروزارت قانون اپنی رائےدے گی،ہم سمجھتے ہیں کہ اگلے تمام ضمنی انتخاب ای وی ایم پر لازمی ہیں،اگر ایسا نہ ہوا تو ایک نقطہ نظر یہ ہے کہ حکومت اس کو فنڈ نہیں دے سکے گی،وزیر قانون کی رائے بھی ہے کہ حکومت صرف ای وی ایم پر انتخابات کیلئے فنڈ دے سکے گی،الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ انتخابات کو فوری ای وی ایم پر شفٹ کرے،فوج اورعدلیہ کیخلاف ن لیگ نےپراپیگنڈا کیا ،عدالتیں اپنے خلاف چلنے والی مہم کا نوٹس لیں۔

کابینہ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آج کابینہ اجلاس میں انتہائی اہم فیصلہ زیر غور آیا کہ پارلیمنٹ سے قانون سازی کےبعد لازم ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کا انعقاد ای وی ایم کے ذریعے کرائے،بادی النظر میں حکومت صرف انہی انتخابات کو فنڈ کر سکتی ہے جو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)والےبرساتی مینڈک ہیں،سردیوں میں باہرآتےہیں،گرمی میں غائب ہوجاتےہیں،فوج اورعدلیہ کیخلاف ن لیگ نےپراپیگنڈا کیا ،جمعرات کومریم نوازکی آڈیو پررپورٹ ملے گی،عدالتیں اپنے خلاف چلنے والی مہم کا نوٹس لیں،ووٹ خریدنے کی حال ہی میں کچھ ویڈیوز آئی ہیں،سینیٹ انتخابات میں جس طرح ووٹ کی خریداری ہوئی سب نے دیکھا،الیکشن کمیشن کو چاہیے لاہور واقعے پر انکوائری مکمل کر کے ایکشن لے،الیکشن کمیشن کو کام کرتے ہوئے نظر آنا چاہیے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ چینی، ٹماٹر، پیاز کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں،مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے، لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے یہ اچھی منطق ہے،ملک میں حالیہ دنوں میں ٹماٹر، پیاز، چکن، ایل پی جی، چاول سمیت دیگر اشیا سستی ہوئیں،یوریاکی عالمی منڈی میں قیمت ساڑھےآٹھ ہزارروپےفی بیگ اورپاکستان میں1700روپےہے،پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے،سندھ میں ایسا کچھ نہیں ہو رہا کیونکہ وہ خود سارے ملوث ہیں،حیدرآبادمیں آٹاسب سےمہنگاہے 20 کلوکا تھیلا1443روپے کاہے ، پنڈی ، لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد،ملتان میں20کلوآٹا1100روپےکاہے،حیدرآبادمیں آٹاسب سے مہنگا ہے، 20 کلو کا تھیلا1443 اور کراچی میں1404روپےکاہے،سندھ میں جو کئی دہائیوں سے برسراقتدار ہیں، ان سے قیمتیں کنٹرول نہیں ہو رہیں،وزیراعلیٰ سندھ سے دوبارہ کہتے ہیں کہ اپنے معاملات درست کریں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک امین اسلم کو سموگ پرقابو پانےکیلئے طویل المدتی پالیسی لانے کو کہا گیا ہے،کابینہ کےاجلاس میں راناشمیم کےمعاملےپربات ہوئی،راناشمیم کہتےہیں یہ بیان حلفی ان کا نہیں،امیدہےعدالت اس معاملےکومنطقی انجام تک پہنچائےگی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے تین  بلین ڈالر کے معاہدے کے ضوابط مکمل ہو گئے ہیں،اس سال 4.75ارب ڈالرکازرمبادلہ آنےکاامکان ہے،افغانستان پراسلامی ممالک کی تنظیم اوآئی سی ممالک کےوزرائےخارجہ کا اجلاس پاکستان میں ہوگا۔وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اس سال ہمارےگیس کےذخائر میں نو  فیصد کمی واقع ہوئی،پورے پاکستان میں صرف 28 فیصد لوگوں کو گیس میسر ہے۔

مزید :

قومی -