دنیا کی 10 بد ترین ایئر لائنز کی فہرست جاری

دنیا کی 10 بد ترین ایئر لائنز کی فہرست جاری
دنیا کی 10 بد ترین ایئر لائنز کی فہرست جاری
سورس: Wikimedia Commons

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی 10بدترین فضائی کمپنیوں کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے اور اس بار ان میں دو برطانوی ایئرلائنز کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ دی سن کے مطابق یہ فہرست لگیج سٹوریج کمپنی باؤنس (usebounce.com)کی طرف سے جاری کی گئی ہے جس نے اپنے تجزئیے میں فضائی مسافروں کی طرف سے درج کرائی گئی شکایات سے لے کر سیٹوں کے آرام دہ ہونے، دوران پرواز مسافروں کی انٹرٹینمنٹ، کھانے اور بیگیج قوانین تک کو مدنظر رکھا۔ 

رپورٹ کے مطابق رواں سال جن دو برطانوی فضائی کمپنیوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں ریان ایئر اور ایزی جیٹ شامل ہیں۔ دنیا کی بدترین قرار دی گئی ان 10ایئرلائنز میں پہلے نمبر پر ویوا ایئر کولمبیا بدترین قرار دی گئی ہے۔ اس کے بعد بالترتیب ویوا ایروبس، وولریس ایئرلائنز (Volaris Airlines)، ریان ایئر، انٹرجیٹ، ویولنگ ایئرلائنز (Vueling Airlines)، ایزی جیٹ، ٹی اے پی (TAP)، یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائنز اور سووپ (Swoop) شامل ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -