مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن ناممکن ، الیکشن میں کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے:سردار تنویرالیاس

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن ناممکن ، الیکشن میں کئے گئے تمام وعدے ...
مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن ناممکن ، الیکشن میں کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے:سردار تنویرالیاس

  

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)آزادکشمیراورسینئر موسٹ وزیرحکومت سردار تنویر الیاس خان نےکہاہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتاخطےمیں دیرپا امن ناممکن ہے،مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی افواج کےمظالم بڑھتےجارہےہیں،دنیا نےخطےکےسب سےسنگین اورسلگتے مسئلے پر اپنی بے حسی اور خاموشی  ختم نہ کی تو بھارتی جارحیت بڑھتی جائے گی جو ہمارے لئے ناقابل قبول ہے،پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر الیکشن میں کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،وسطی باغ اور ایل اے پانچ  پونچھ کا ہر قبیلہ میرا اپنا قبیلہ ہے،ہر علاقے کی تعمیر وترقی میری اپنی تعمیر و ترقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سردار تنویرالیاس خان سےایل اے 15،وسطی باغ کےوفد نے ملاقات کی ،وفد میں ایم ایل اے محترمہ امتیاز نسیم،سردار طاہر اقبال خان،سردار عاشق خان،راجہ اشفاق احمد،سردار افتخار رشید،راجہ امتیاز طاہر،سردار مختار خان،صداقت حیات،حاجی افتخار مغل،راجہ عبد الحفیظ،لیاقت بیگ،راجہ عنایت،سردار مشعل یونس،سردار شجاع منگول،راجہ قمر الزمان،راجہ واجد نور،چوہدری تعارف،وحید بیگ،خالد وحید،نزاکت ملک،راجہ جنت خان،سلیم خان،ممتاز حسین،راجہ رویز،سرمد نصیر کیانی،تسنیم احمد،ممتاز حسین،ثاقب عدیل،راجہ عتیق،ناصر ریاض،شہزاد مغل،شہزاد علی،خواجہ خورشید بانڈے،وقار علی ظفر،راجہ حنظلہ، ودیگر شامل تھے،بعض سینئر قائدین،سیاسی زعماء  اور قبائل کے عمائدین کو بر وقت اطلاع نہ ملنے یا خرابی صحت کی وجہ سے اس میٹنگ میں شامل نہ ہو سکے،جس پر صدر پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں حلقہ ایل اے 15وسطی باغ اور حلقہ ایل اے 22پونچھ 5 کے قائدین،اکابرین اور تمام قبائل کے زعماء  کا مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا،جس میں ان سے صوابدیدی عہدوں پر تعیناتیوں پر مشاورت کی جائے گی اور تعمیر وترقی کے منصوبوں کے حوالے سے تجاویز لی جائیں گی۔

اس موقع پر صدر پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ بھارت کے متکبرانہ اور ظالمانہ رویے نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے،10 لاکھ سے زائدقابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کے انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں جبکہ عالمی دنیا کی خاموشی ان مظالم کو بڑھاوا دے رہی ہے،عالمی طاقتوں کو اس بات کا ادراک ہونا چاہئے کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشاءمیں امن ، خوشحالی اور سکون نہیں ہو سکتا اور خطے میں بے یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ممکن نہیں ہے ،عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل میں اپنا کردار ادا کرے ۔

انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ آزاد کشمیر میں بلا تخصیص تعمیر و ترقی کی جائے گی،آزاد کشمیر کو کوئی علاقہ تعمیر و ترقی میں پیچھے نہیں رہے گا ،ترقیاتی کام یکساں بنیادوں پر ہوں گے اورجنت نظیر وادی کے کسی علاقے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا ،ہم آئندہ دنوں میں ایل اے 22 پونچھ پانچ  کے دورے کے بعد آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع  کا بھی دورہ کریں گے اورتعمیر و ترقی اور صوابدیدی تقرریوں کے حوالے سے تجاویز وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کو پیش کریں گے۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -