ثانیہ مرزا کی نشتر سپورٹس کمپلیکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس 

ثانیہ مرزا کی نشتر سپورٹس کمپلیکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس 
ثانیہ مرزا کی نشتر سپورٹس کمپلیکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے نشتر سپورٹس کمپلیکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کی۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا آج (منگل کو) نشتر سپورٹس کمپلیکس پہنچیں جہاں انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں اعصام الحق اور عقیل خان کے ساتھ پریکٹس کی۔ نشتر سپورٹس کمپلیکس میں انہوں نے انٹرنیشنل معیار کے ٹینس کورٹ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔اچھے ٹینس کورٹ بننے سے اس کھیل کو فروغ ملے گا۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا ان دنوں شعیب ملک کے ہمراہ پاکستان میں موجود ہیں، وہ اس سے قبل کراچی گئیں تھیں جبکہ گزشتہ دو روز سے وہ لاہور میں موجود ہیں۔

مزید :

کھیل -