سونے کی قیمت میں اتنی کمی کہ پاکستانی خوشی سے اچھل پڑیں

سونے کی قیمت میں اتنی کمی کہ پاکستانی خوشی سے اچھل پڑیں
سونے کی قیمت میں اتنی کمی کہ پاکستانی خوشی سے اچھل پڑیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی  ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 600 روپے تولہ ہوگئی۔ دس گرام سونے کی قیمت  1028 روپے کم ہو کر ایک لاکھ پانچ ہزار 110 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1794 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

مزید :

بزنس -