بارباڈوس برطانوی بادشاہت سے نکل کر آزاد جمہوری ملک بن گیا، معروف گلوکارہ قومی ہیرو قرار

بارباڈوس برطانوی بادشاہت سے نکل کر آزاد جمہوری ملک بن گیا، معروف گلوکارہ ...
بارباڈوس برطانوی بادشاہت سے نکل کر آزاد جمہوری ملک بن گیا، معروف گلوکارہ قومی ہیرو قرار

  

بریج ٹاؤن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیریبین ملک بارباڈوس برطانوی بادشاہت سے نکل کر ایک آزاد جمہوری ملک بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحر اقیانوس کے کنارے کیریبین خطے میں واقع ملک بارباڈوس نے برطانوی بادشاہت کو ترک کر کے جمہوری طرز حکومت کو اپنالیا ہے۔ بارباڈوس نے برطانوی بادشاہت سے نکلنے کا اعلان برطانیہ سے آزادی کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔معرو ف گلوکارہ ریانا فینٹینی کو قومی ہیرو قرار دیدیا گیا۔ بادشاہت سے نکلنے اور جمہوری نظام اپنانے کے اعلان کے بعد بارباڈوس کی گورنر اور جج سینڈرا میسن نے ریاست کی پہلی خاتون صدر کے طور پر دارالحکومت برج ٹاؤن میں اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا۔

واضح رہے کہ 1966 میں آزادی حاصل کرنے کے باوجود بارباڈوس کی عوام نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کو ہی حکمراں بنائے رکھا تاہم اب برطانوی شہزادہ چارلس نے ایک تقریب میں ملکہ کی جانب سے ملک کی پہلی صدر کو اختیارات سونپ دیئے۔

مزید :

بین الاقوامی -