فرانس میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر زور پکڑ گئی

فرانس میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر زور پکڑ گئی
فرانس میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر زور پکڑ گئی
سورس: File

  

پیرس (عاکف غنی ملک) اہم یورپی ملک فرانس میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر زور پکڑ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار نئے کیس سامنے آگئے۔

فرانس کے وزیرِ صحت نے قومی اسمبلی میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی نئی بگڑی ہوئی صورتحال میں ویکسین کی وجہ سے ہسپتالوں کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ اگر ویکسین نہ لگائی ہوتی تو ہسپتال بھر گئے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لئے ویکسین اور ماسک لازم و ملزوم ہیں، ہر حال میں احتیاط سے کام لینا ہوگا۔ ویکسین لگانے کی رفتار کو تیز کرنا ہوگا۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -