آزادجموں وکشمیر لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990 میں ترمیم  بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس

آزادجموں وکشمیر لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990 میں ترمیم  بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
آزادجموں وکشمیر لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990 میں ترمیم  بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس

  

مظفر آباد(سعدیہ مغل)آزادجموں وکشمیرمیں بلدیاتی انتخابات سےمتعلقہ  لوکل گورنمنٹ ایکٹ1990ءمیں ترمیم کےحوالےسےالیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس میں سینئر ممبرالیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیا ز،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اعجاز احمد خان، لاء ڈرافٹسمین راجہ زاہد محمود خان،  سیکریٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان، الیکشن کمشنر راجہ راشد محمود، ڈپٹی سیکریٹری الیکشن کمیشن محمد اشفاق اور ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ راجہ ذوالقرنین شریک ہوئے۔ 

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے موجودہ نافذ العمل لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں الیکشن سے متعلق ضروری ترامیم کا مسودہ مرتب کرتے ہوئےاجلا س میں پیش کیا جس پر بحث و تمحیص کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ بلدیاتی الیکشن سے متعلقہ کچھ دفعات آزادجموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020ءمیں بھی موجود ہیں لہذا  ان دفعات کو ہم آہنگ  بنانے کی خاطر ضروری ترمیم تجویز کرتے ہوئے مسودہ حکومت کو ارسال کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -