کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں مختلف پابندیاں لگادیں

کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں مختلف پابندیاں ...
کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں مختلف پابندیاں لگادیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے پر  صوبے بھر میں نئی پابندیاں عائد کردیں ہیں۔

 سندھ حکومت نے سی کیٹگری میں شامل اضلاع کے ہوٹلز میں 50 فیصد کراچی میں ان ڈور ڈائننگ کے لیے 30 فیصد نشستیں خالی رکھنے کی پابندی عائد کردی ہے۔ اب کراچی میں ہوٹلز 70 فیصد سے زائد نشستوں پر گاہکوں کو نہیں بٹھا سکیں گے۔ سندھ بھر میں سنیما ہالز میں ویکسی نیٹڈ افراد کے داخلے کی اجازت ہے، کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رکھے جاسکتے ہیں جب کہ تمام تعلیمی ادارے بدستور کھلے رہیں گے۔ سندھ میں وبائی امراض ایکٹ کے تحت نئی پابندیاں 15 دسمبر تک نافذالعمل ہوں گی۔

ایس او پیز کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں  لاڑکانہ، میرپور خاص، حیدرآباد ڈویژن، خیرپور اور گھوٹکی میں 300 افراد سے زائد کے شادی بیاہ کے اجتماعات پر پابندی لگادی گئی ہے۔سانگھڑ ، سکھر کے اضلاع اور کراچی ڈویژن میں 500 افراد 500 افراد کے ان ڈور اجتماعات کی اجازت دی گئی ہے۔  سیاحت، تفریح پارکس، سوئمنگ پولز اور فلائٹ میں سفر کورونا ویکسین سے مشروط ہوگا۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -