فواد چوہدری نےکورونا کی نئی قسم’اومی کرون‘ بارے  تشویشناک اعلان کرتےہوئےپاکستانیوں کو  خبردار کردیا 

فواد چوہدری نےکورونا کی نئی قسم’اومی کرون‘ بارے  تشویشناک اعلان ...
فواد چوہدری نےکورونا کی نئی قسم’اومی کرون‘ بارے  تشویشناک اعلان کرتےہوئےپاکستانیوں کو  خبردار کردیا 
سورس: File Photo

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ بہت خطرناک ہے لیکن دو چیزیں معلوم ہونا باقی ہیں کہ موجودہ ویکسینز اس کے خلاف کتنی مؤثر ہیں اور دوسری بات یہ ہے کہ یہ وائرس کتنا خطرناک ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے بارے میں فی الحال ہمیں اتنا ہی معلوم ہے کہ یہ وائرس 10 گنا زیادہ رفتار سے پھیل رہا ہے تاہم اس بارے میں پتہ چلنے میں دو سے تین ہفتے لگیں گے کہ موجودہ ویکسین اس کے خلاف کتنی مؤثر ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ وائرس پاکستان ضرور آئے گا، اب تک ہم نے پاکستان میں کورونا کے خلاف جنگ جس شاندار انداز میں لڑی ہے تو ہمیں امید ہے کہ ہم اس کو بھی شکست دے دیں گے لیکن جیسے پہلی چار لہروں میں قوم نے مقابلہ کیا، ہمیں اسی قسم کا تعاون پانچویں ویریئنٹ کے لیے بھی درکار ہو گا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وائرس پاکستان ضرور آئے گا، اب تک ہم نے پاکستان میں کورونا کے خلاف جنگ جس شاندار انداز میں لڑی ہے تو ہمیں امید ہے کہ ہم اس کو بھی شکست دے دیں گے لیکن جیسے پہلی چار لہروں میں قوم نے مقابلہ کیا، ہمیں اسی قسم کا تعاون پانچویں ویریئنٹ کے لیے بھی درکار ہو گا۔

مزید :

کورونا وائرس -