ایف بی آر نے رواں مالی سال میں کتنا ٹیکس اکٹھا کیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ایف بی آر نے رواں مالی سال میں کتنا ٹیکس اکٹھا کیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
ایف بی آر نے رواں مالی سال میں کتنا ٹیکس اکٹھا کیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بور ڈ آف ریونیو (ا یف بی آر)نے رواں مالی سال 22-2021 جولائی تا نومبر میں حاصل کردہ محصولات کی ابتدائی ‏تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق اب تک دو ہزار314 ارب روپے کا نیٹ ریونیوحاصل کیا ہے جو کہ اس ‏عرصہ کے مقر ر کردہ ہدف 2016ارب روپے سے 298ارب زائد ہے۔ پچھلے سال اس عرصہ میں حاصل کردہ 1695 ارب روپے کے محصولات کے مقابلے میں 36.5 فیصد اضافہ ‏حاصل ہوا ہے۔ماہ نومبر کے 408 ارب روپے کے ریونیو ہدف کے تعاقب میں ایف بی آر نے ماہ نومبر میں 470ارب ‏روپے کا ریونیو حاصل کیا اور ہدف سے 62 ارب روپے زائد اکھٹے کئے ۔جو کہ پچھلے سال نومبرکے حاصل کردہ ‏نیٹ ریوینیو348ارب روپے کے مقابلے میں35.2فیصد زائد اضافہ ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ماہ نومبرکے آخری دن کے اختتام تک اور بک ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حاصل ہونے والی وصولیوں کے بعد ‏محصولات کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ٹیکس سال 2020-21 میں 4.7 کھرب روپے کا ہد ف سے زائد ریونیو حاصل کرنے کے ‏بعد ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی ہدف سے زائد محاصل کرنے کی وہی رفتار برقرار ‏رکھی ہے اور رواں مالی سال پہلے چار ماہ میں ٹیکس ریونیو میں ریکارڈ اضافہ حاصل ہو اہے۔

مزید :

قومی -بزنس -