" سعودی عرب کی مدد معیشت کیلئے زہرِ قاتل، حکومت عربی ڈالر لینے سے انکار کردے"

" سعودی عرب کی مدد معیشت کیلئے زہرِ قاتل، حکومت عربی ڈالر لینے سے انکار کردے"

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے سعودی عرب سے قرضے کی مخالفت کردی۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ سعودی عرب کے ڈالر معیشت کیلئے زہر قاتل ہیں، حکومت عربی ڈالر لینے سے انکار  کردے ، وزیر اعظم کو معاملے پر سنجیدگی سے سوچنا چاہئےکیونکہ ابھی صرف سعودی عرب سے صرف معاہدہ ہوا ہے ، پاکستان کو سعودی عرب سے کہہ دینا چاہیے کہ آپ ہمارے بہت اچھے بھائی ہیں لیکن اپنے پیسے اپنے پاس رکھیں، ہم اتنے  پاگل نہیں ہیں کہ اتنی کڑی شرائط پر قرض حاصل کریں ۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو آپ پاکستان کی سالمیت اور غیرت کے حوالے سے بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن  سعودی معاہدے میں  پاکستان کی غیرت پر سمجھوتہ کیا گیا، یہ کون سا برادرانہ تعلق ہے کہ ہمارے لئے سب کچھ قابل قبول ہوجائے۔ شبر زیدی نے مشورہ دیا کہ پاکستان کو اپنے سکوک بانڈ جاری کرنے چاہئیں ۔

مزید :

بزنس -