ملک میں مہنگائی 21ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں مہنگائی 21ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ملک میں مہنگائی 21ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتی دعوؤں کے باوجود ملک میں مہنگائی 21ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر پڑ رہا ہے ۔
 ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح11اعشاریہ پانچ فیصد ہوگئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی 12فیصد اور دیہی علاقوں میں مہنگائی 10اعشاریہ نو فیصد رہی ۔ نومبر میں ٹماٹر 131.64،گھی 10.87فیصد، کوکنگ آئل نو اعشاریہ 71 فیصد ،سبزیاں 10.46فیصد،انڈے 10.19فیصد ،گوشت دو اعشاریہ  63 فیصد ،تازہ دودھ دو اعشاریہ  23 فیصد ،چینی ایک اعشاریہ  43 فیصد ،دودھ کی قیمتوں میں ایک اعشاریہ 63 فیصد ،ماہانہ بنیاد پر بجلی آٹھ اعشاریہ 32 فیصد کنسٹرکشن ان پٹ آئٹمز ایک اعشاریہ  99فیصد مہنگے ہوئے ۔

ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں ماہانہ بنیاد پر پیازسات اعشاریہ 97فیصد،مرغی چار اعشاریہ  39 فیصد ،دال مونگ صفر اعشاریہ 69فیصد سستی ہوئی جبکہ سالانہ بنیاد پر گھی 58.28 ،کونگ آئل 53.59،آٹا 10.26،آلو17.66،بجلی چارجز 47.87،موٹرفیول 40.81ادویات کی قیمتوں میں 11.76فیصد مہنگے ہوئے ۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال اکتوبر میں مہنگائی کی شرح نو اعشاریہ تین فیصد تھی جبکہ  نومبر 2020ءمیں مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ تین فیصد تھی ۔

مزید :

بزنس -