لوئر دیر میں زلزلہ

لوئر دیر میں زلزلہ
لوئر دیر میں زلزلہ
سورس: Pixabay

  

لوئر دیر (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع  لوئر دیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لوئر دیر شہر اور گرد و نواح میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ سخت سردی میں گھروں سے باہر نکل آئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق  زلزلے کے جھٹکے دیر بالا میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

مزید :

ماحولیات -