چودھری پرویزالٰہی کومصطفی کمال کا ٹیلیفون ، کیا گفتگو ہوئی ؟جانئے

چودھری پرویزالٰہی کومصطفی کمال کا ٹیلیفون ، کیا گفتگو ہوئی ؟جانئے
 چودھری پرویزالٰہی کومصطفی کمال کا ٹیلیفون ، کیا گفتگو ہوئی ؟جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائمقام گورنر پنجاب اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) سید مصطفی کمال نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے،دونوں رہنماؤں نے سندھ حکومت کے منظور کردہ بلدیاتی نظام کے متنازعہ قانون پر تفصیلی تبادلہ خیال ،دونوں رہنماؤں نے سندھ کے بلدیاتی نظام کے متنازعہ قانون کو منسوخ کروانے پر اتفاق کیا ۔

تفصیلات کے مطابق سید مصطفی کمال نے چوہدری پرویز الٰہی سے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے بلدیاتی نظام اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سید مصطفی کمال نے چودھری پرویزالٰہی کو بتایا کہ بلدیاتی قانون کے خلاف خیبرپختونخوا میں سپریم کورٹ سےریلیف ملا ہے،اسی لیے ہم بھی سندھ گورنمنٹ کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے سید مصطفی کمال کا چودھری شجاعت حسین کیلئے نیک تمناؤں کیلئے شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -