کوئٹہ میں دھماکا، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق، 27زخمی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد3 ہو گئی ، جاں بحق افراد میں پولیس اہلکار ،خاتون اور ایک بچہ شامل ہے،
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کچلاک بائی پاس پر پولیس ٹرک کے قریب دھماکا ہوا ہے ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، ایمبولینسزاور بم ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔دھماکے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 27افراد زخمی ہیں۔
ڈی آئی جی نے کہاہے کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی کیلئے جا رہے تھے،رکشہ نے پولیس ٹرک کو ہٹ کیا،دھماکے میں 20 سے 25 کلوبارودی مواد استعمال ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خاتون بھی زخمی ہو گئی،خاتون دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسی۔