اعظم سواتی کیخلاف متنازعہ ٹوئٹ کا کیس، گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری 

اعظم سواتی کیخلاف متنازعہ ٹوئٹ کا کیس، گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری 
اعظم سواتی کیخلاف متنازعہ ٹوئٹ کا کیس، گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹوئٹ کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر کی جانب سے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریری حکم نامہ میں کہاگیاہے کہ اعظم سواتی کی حاضری گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے لگائی گئی ،تفتیشی افسر کے واٹس ایپ نمبر کے ذریعے ویڈیو کال ہوئی ،ویڈیو کال کے ذریعے اعظم سواتی کی حاضری یقینی بنائی گئی ۔

حکمنامہ میں مزید کہاگیاہے کہ اعظم سواتی نے دوران حراست کسی بدسلوکی کی شکایت نہیں کی ،آئندہ سماعت پر پمز ہسپتال سے اعظم سواتی کا طبی معائنہ کرایا جائے ،طبی معائنہ کے بعد اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔

عدالتی حکمنامہ میں کہاگیاہے کہ اعظم سواتی کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جاتی ہے م3 دسمبر تک ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع پر اعتراض نہیں کیا۔

حکمنامہ میں مزید کہاگیاہے کہ اعظم سواتی کے وکیل نے اپنے موکل کو سکیورٹی خدشات سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا،سپیشل پراسیکیوٹراور اے ڈی لیگل نے اعظم سواتی کو پیش نہ کرنے کی درخواست کی مخالفت کی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -