پاکستان کے مقبول کھیل اور پنجابی ثقافت کی علامت"کبڈی" کی دبئی میں مقبولیت

پاکستان کے مقبول کھیل اور پنجابی ثقافت کی علامت"کبڈی" کی دبئی میں مقبولیت
پاکستان کے مقبول کھیل اور پنجابی ثقافت کی علامت

  

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) پاکستان کے مقبول کھیل اور پنجابی ثقافت کی علامت "کبڈی" کو زندہ رکھنے کے لئے  اوورسیز فورم منڈی بہاؤالدین اور چکوال گروپ دبئی نے ایک نمائشی کبڈی میچ کا اہتمام کیا جسے  پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد نے ذوق و شوق سے دیکھا اور پسند کیا- میچ رات گئے تک جاری رہا پاکستان سے آئے  معروف کبڈی کھلاڑی سہیل گوندل نے اپنے ماہرانہ جوہر دکھائے اور مخالف کھلاڑیوں پر برتری حاصل کر لی-  میچ میں پاکستانی کمیونٹی کے  ملک تصدق حسین اعوان، محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی، راجہ عاطف ظہور، چوہدری مشتاق حسین، چوہدری بشارت حسین، سردار عاشق نواز،  عبدالمجید مغل، چوہدری نوید اور دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی- 

مزید :

کھیل -تارکین پاکستان -