ٹک ٹاک پر شہرت نوجوان لڑکے کی جان لے گئی، پولیس نے تحقیقات کیں تو ایسا شخص گرفتار ہواکہ باپ حیران رہ گیا

ٹک ٹاک پر شہرت نوجوان لڑکے کی جان لے گئی، پولیس نے تحقیقات کیں تو ایسا شخص ...
ٹک ٹاک پر شہرت نوجوان لڑکے کی جان لے گئی، پولیس نے تحقیقات کیں تو ایسا شخص گرفتار ہواکہ باپ حیران رہ گیا

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں حسد اور ٹک ٹاک پر زیادہ شہرت ملنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا گلاکاٹ کر زندگی ہی چھین لی جبکہ باپ اس ساری واردات سے بالکل لا علم تھا اور جب اسے حقیقت معلوم ہوئی تو اس کے دکھ میں مزید اضافہ ہو گیا کہ سگے بڑے بھائی نے اپنے چھوٹے بھائی کیساتھ یہ کیسے کیا اور کیوں کیا ۔

پولیس کے مطابق ملت ٹاؤن کے رہائشی 19 سالہ نوجوان نایاب کو 11 نومبر کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا گیا تھا جس کا مقدمہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا تھا۔پولیس تفتیش میں مقتول کا بڑا بھائی تیمور ہی اس کا قاتل نکلا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مقتول کو گھر سے ساتھ لے کر گیا اور چھری کے وار کر کے قتل کردیا جبکہ پولیس کو اطلاع دی کہ نامعلوم حملہ آوروں نے اس کے بھائی کو قتل کیا ہے۔

ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ والدین مقتول نایاب کو زیادہ پیار کرتے اور اس کی خواہشات پوری کرتے تھے جبکہ مقتول ٹک ٹاک پر بھی اس سے زیادہ مشہور تھا جس کی حسد میں اس نے یہ قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو مقدمہ قتل میں نامزد کردیا گیا ہے ۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -