سپریم کورٹ نے موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی

سپریم کورٹ نے موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ ...
سپریم کورٹ نے موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق موٹروے بھونگ انٹرچینج تعمیر کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،وزارت منصوبہ بندی نے بھونگ انٹرچینج کی تعمیر کی یقین دہانی کرا دی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ سپریم کورٹ نے بھونگ انٹرچینج کی تعمیر کا حکم دیا ہے ،وزارت منصوبہ بندی عدالتی حکم پر من و عن عمل کرے گی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ موٹروے بھونگ کے مقام پر نیا انٹرچینج تعمیر ہوگا،وزارت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ٹھیک ہے آپ کا یہ اسٹیٹمنٹ ریکارڈ کر لیتے ہیں ،وکیل نے کہاکہ وزارت یقین دہانی تو کرا رہی ہے لیکن سائیڈ پر ابھی تک کچھ نہیں ہوا،عدالت کے حکم کو 6 ماہ سے زائد گزر چکے ہیں ۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ایسا کرتے ہیں وزارت کی یقین دہانی پر این ایچ اے کو سمن کرتے ہیں ،عدالت نے کہاکہ این ایچ اے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ دے، عدالت نے کیس کی سماعت جنوری 2023 تک ملتوی کردی گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -