کراچی والوں کو بڑا ریلیف مل گیا

کراچی والوں کو بڑا ریلیف مل گیا
کراچی والوں کو بڑا ریلیف مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا )نے کراچی کیلئے بجلی 2روپے 15پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظور ی دے دی،فیصلے سے کے الیکٹر ک صارفین کو 3ارب 60کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز"کے مطابق نیپرا نے  کے الیکٹرک صارفین کیلئے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 15 پیسے سستی کر دی ہے، جس کا تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔ 

کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 88پیسے  بجلی فی یونٹ سستی کی جائے ، نیپرا درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹر ک نے اپنے وسائل سے 32رپے 96پیسے فی یونٹ بجلی پید اکی ، جبکہ خریدی جانے والی بجلی کی قیمت12روپے ایک پیسے فی یونٹ تھی۔