ملک معاشی طور پر تباہ اور اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے,سابق وزیر داخلہ شیخ رشید

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر تباہ اور اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، آج سے ریسکیور آپریشن کا پہلا دن ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اداروں کا سیاست سے دور ہونا قابل تحسین ہے لیکن ادارے اپنے عوام سے دور نہیں رہ سکتے، ایک ہفتے میں 2 صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہو جائے گا، والدین اپنے بچوں کا گلا کاٹ رہے ہیں اور یہ یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔
ملک معاشی طور پر تباہ اوراقتدارکےبھوکوں کاجمعہ بازار لگاہوا ہے،آج سےریسکیو آپریشن کاپہلا دن ہے،اداروں کاسیاست سےدور ہونا قابل تحسین ہےلیکن ادارےاپنےعوام سےدورنہیں رہ سکتے،1ہفتےمیں2صوبائی اسمبلیوں کافیصلہ ہوجاےگا،والدین اپنےبچوں کاگلہ کاٹ رہے ہیں اوریہ یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 30, 2022