انگلینڈ کے متعدد کھلاڑی انفیکشن کا شکار، جوئے روٹ نے کل کے ٹیسٹ سے متعلق اہم اعلان کر دیا 

انگلینڈ کے متعدد کھلاڑی انفیکشن کا شکار، جوئے روٹ نے کل کے ٹیسٹ سے متعلق اہم ...
انگلینڈ کے متعدد کھلاڑی انفیکشن کا شکار، جوئے روٹ نے کل کے ٹیسٹ سے متعلق اہم اعلان کر دیا 

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جوئے روٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ کچھ کھلاڑی انفیکشن کا شکار ہوئے ہیں ، وائرل انفیکشن کا کوئی کچھ نہیں کر سکتا ، کل تمام کھلاڑی گراونڈ میں موجود ہوں گے ، آج ٹریننگ سیشن لازمی نہیں آپشنل تھا ، پچ کھیل کیلئے موزوں ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جوئے روٹ نے کہا کہ ٹیم میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ، امید کر رہے ہیں کہ شاندار کھیل پیش کریں، پاکستانی شائقین کا کرکٹ سے متعلق جوش و خروش قابل دید ہے ، ہم پاکستان کے خلاف ذہنی طور پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ انگلینڈ کا بولنگ لائن اپ وکٹیں لینے کا اہل ہے ، پچ اچھی لگ رہی ہے ، انگلینڈ نے جو فائنل الیون کا اعلان کیاہے ، اسی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے ،پاکستان انگلینڈ کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتاہے ، امید کرتے ہیں دونوں ٹیمیں شائقین کرکٹ کیلئے اچھی کرکٹ پیش کر یں ۔

مزید :

کھیل -