عوام انتخابات چاہتے ہیں جبکہ حکمران انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں : مسرت جمشید چیمہ

عوام انتخابات چاہتے ہیں جبکہ حکمران انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں : مسرت ...
عوام انتخابات چاہتے ہیں جبکہ حکمران انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں : مسرت جمشید چیمہ

  

  لاہور(نمائندہ خصوصی) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت  تحریک انصاف کی مقبولیت نے پی ڈی ایم جماعتوں پر لرزہ طاری کر رکھا ہے،پی ڈی ایم سربراہ بغض عمران خان میں اپنی ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، فضل الرحمان اسلام کی اصل تعلیمات سے نابلد ہیں،عورتوں کی کردار کشی والے خود کرپشن اعظم کی بیٹی کے حق میں بیعت کیے بیٹھے ہیں۔ یہ انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں پاکستان کی عوام فوری انتخابات چاہتے ہیں پی ڈی ایم ٹولے کی کرپشن کی داستانیں ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہیں سیلاب متاثرین کے پیسوں کی کرپشن کے بعد امدادی سامان بھی بیچ کر کھا رہے ہیں ۔دوسری جانب  ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کی روک تھام کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے وہ پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز میں خواتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے جاری آگاہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پراٹیکشن کمیٹی رافعہ کمال، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایس ایس ڈی او سید کوثر عباس، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، این جی اوز کے نمائندگان، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں مسرت چیمہ نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کے خاتمے کیلئے قوانین پر سختی سے عملد رآمد ہونا چاہیے۔ رافعہ کما ل نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر ہونے والے تشدد کی روک تھام کیلئے تعلیمی اداروں میں سیمینارزا ورکشاپس کے ذریعے آگاہی کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔ سید کوثر عباس نے موضوع کے حوالے سے تحقیقی رپورٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ گزشتہ 10 ماہ میں پنجاب میں 3088خواتین کے ساتھ ریپ کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ صرف لاہور میں 446 خواتین بداخلاقی کا شکار ہوئیں   بچوں کے ساتھ بداخلاقی کے 4503واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن1221واقعات کے ساتھ لاہور سر فہرست ہے. ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشد د کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کے لئے مزید اقدامات کئے جانے چاہیئں۔ 

مزید :

رپورٹر پاکستان -علاقائی -پنجاب -لاہور -