جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے۔

نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق اسلام آباد ، راولپنڈی کے علاوہ ہری پور ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6 اورگہرائی 300 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ایبٹ آباد سے 34 کلو میٹر دور تھا۔

مزید :

ماحولیات -علاقائی -اسلام آباد -