ملاوٹ مافیا کیخلاف اہم اقدام ، فوڈ اتھارٹی نے سپیشل ہیلپ لائن قائم کر دی

  ملاوٹ مافیا کیخلاف اہم اقدام ، فوڈ اتھارٹی نے سپیشل ہیلپ لائن قائم کر دی
  ملاوٹ مافیا کیخلاف اہم اقدام ، فوڈ اتھارٹی نے سپیشل ہیلپ لائن قائم کر دی

  

 لاہور(اپنے نمائندہ سے)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپیشل ہیلپ لائن 1223 کا آغازکر دیا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہیلپ لائن 1223 کا افتتاح کر دیا،نمبر کسی بھی موبائل نیٹ ورک یا لینڈ لائن سے ڈائل کیا جا سکے گا،جعلساز اور ملاوٹ مافیا کی شکایات درج کروائی جا سکیں گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ریپڈ رسپانس بائیک سکواڈ کو شکایات کے فوری حل کے لیے 1223 سے متصل کیا گیا ہے۔1223  سے دودھ، مصالحہ جات، پانی سمیت فوڈ پروڈکٹس کے ٹیسٹ کروانے کی معلومات لی جا سکے گی۔نئے ہیلپ لائن نمبر سے فوڈ لائسنس کے حوالے سے بھی رہنمائی حاصل کی جا سکے گی۔  1223 پر ماہر غذائیات بہترین غذا اور بیماریوں کے متعلق مفت راہنمائی بھی فراہم کریں گی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر ڈایٹ پلان حاصل کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ ملاوٹ مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کو دیں۔  

مزید :

رپورٹر پاکستان -علاقائی -پنجاب -لاہور -