عمران خان نے ظلم کے نظام کو للکارا"کرائم منسٹر" صرف اپنے کیسزختم کروانے پر لگا ہو اہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

 عمران خان نے ظلم کے نظام کو للکارا"کرائم منسٹر" صرف اپنے کیسزختم کروانے پر ...
 عمران خان نے ظلم کے نظام کو للکارا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا ہے کہ عمران خان نے ظلم کے نظام کو للکاراہے۔ پاکستان کے معاشی حالات کے استحکام کیلئے انتخابات انتہائی اہم ہوچکے ہیں۔ "کرائم منسٹر"شہبازشریف صرف اپنے کیسزختم کروانے اورسیاسی انتقام پر لگا ہو اہے۔عوام نے تمام انتخابات میں پی ڈی ایم کی بری سیاست کو مستردکردیاہے۔ وزیر صحت  کی زیر صدارت پارٹی دفترمیں گورننگ باڈی کا مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں کرنل (ر)ا عجاز منہاس، ڈاکٹر عظیم الدین زاہدلکھوی،عندلیب عباس،بلال اعجاز ، راجہ شکیل زمان،وسیم رامے، فاروق خان، ڈا کٹر عاطف الدین،ڈاکٹر نوشین حامد، سعدیہ سہیل، آمنہ جنجو عہ،رانا مدثر عمر اور شنیلاعلی نے شرکت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ مشاورتی اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے بعد انتخابات کی تیاری بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اعظم سواتی کی گرفتاری کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اعظم سواتی کی گر فتار ی کے خلاف جلدسپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے احتجاج کریں گے۔