اوپن یونیورسٹی نےامریکی محکمہ خارجہ کے تعاون سے انگلش ورکس پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا

اوپن یونیورسٹی نےامریکی محکمہ خارجہ کے تعاون سے انگلش ورکس پروگرام شروع ...
 اوپن یونیورسٹی نےامریکی محکمہ خارجہ کے تعاون سے انگلش ورکس پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان  آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، امریکی محکمہ خارجہ کے تعاون سے انگلش ورکس پروگرام شروع کر رہی ہے۔ انگلش ورکس 17-25 سال کی عمر کے ہونہار طلباء  کے لیے 6 ماہ کا انگریزی زبان کی مہارت اور مہارت میں اضافہ کا پروگرام ہے یہ پروگرام علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے لاہور ریجنل کیمپس میں پیش کیا جائے گا۔ کلاسز ہفتے میں 5 دن دوپہر میں ہوں گی۔دی انگلش فار ورک فورس ڈویلپمنٹ اِن پاکستان پروگرام (انگلش ورکس) کو امریکی سفارتخانہ، اسلام آباد کے ذریعے شروع کیا گیا ہے تاکہ بے روزگار یا کم ملازمت والے نوجوانوں کی انگریزی زبان کی مہارت کو بہتر بنایا جا سکے، یہ پروگرام روزگار کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کاروباری اور تکنیکی مہارتوں کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ پروگرام کی سرگرمیاں بین الثقافتی مکالمے اور تعاون کو فروغ دیں گی۔

مزید :

تعلیم و صحت -علاقائی -پنجاب -لاہور -