قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قومی تحفظ خوراک کااجلاس، سویا بین امپورٹرز کے نمائندے اور طارق بشیر چیمہ میں تلخ کلامی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قومی تحفظ خوراک کااجلاس، سویا بین امپورٹرز کے ...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قومی تحفظ خوراک کااجلاس، سویا بین امپورٹرز کے نمائندے اور طارق بشیر چیمہ میں تلخ کلامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قومی تحفظ خوراک کے اجلاس میں سویا بین امپورٹرز کے نمائندے اور وزیر فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ میں تلخ کلامی ہو گئی،جس پر اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قومی تحفظ خوراک کا اجلاس ہوا،اجلاس میں جی ایم او سویا بین کی درآمد کا معاملہ زیر غور آیا،وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے کہاکہ جی ایم او سویا بین پاکستان میں درآمد کرنے کی اجازت نہیں،غیر قانونی طور پر درآمد کردہ جی ایم او سویا بین کے 9 جہاز پکڑے گئے ہیں، کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے سویابین کے جہاز پکڑے گئے ہیں۔
طارق بشیر چیمہ نے کہاکہ غلط کام میں کسی صورت حصہ دار نہیں بن سکتے، جی ایم او سویا بین کینسر پھیلانے کا سبب بن رہی ہے، اگر جی ایم او سویا بین 2015سے پاکستان آ رہی تھی تو یہ غیر قانونی تھی، قانون صرف غیر جی ایم او سویا بین امپورٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی نے کہاکہ جی ایم او سویا بین کے معاملے پر امریکی سفیر بھی مجھے ملنے آئے،امریکی سفیر نے کہا کہ وہ سویا بین کے جہازوں کی کلئیرنس کیلئے آئے ہیں، امریکی سفیر نے کہاکہ ایک مرتبہ جہاز کلیئر کر دیں اسکے بعد پابندی لگا دیں۔
اجلاس میں سویا بین امپورٹرز کے نمائندے اور وزیر فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ میں تلخ کلامی ہو گئی،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قومی تحفظ خوراک کا اجلاس تلخ کلامی بڑھنے پر ملتوی کردیا گیا۔