الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کرانے کا ...
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب بلدیاتی اداروں کی معیاد یکم جنوری 2022کو ختم ہوچکی ہے،الیکشن کمیشن تیسری دفعہ حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز کرنے جارہا ہے،انتخابات کیلئے تاریخ پر صوبائی حکومت کے نمائندگان سے مشاورت کی جائے۔
نمائندہ پنجاب حکومت نے کہا کہ ڈرافٹ رولز کابینہ کی آئندہ میٹنگ میں رکھے جائیں گے،رولز کی منظوری کے بعد اِن کی کاپیاں الیکشن کمیشن کو مہیا کی جائیں گی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرواچکا یا کروانے والا ہے،اسلام آباد الیکشن شیڈول دے چکا ہے ،صرف پنجاب باقی جہاں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔