دورہ پاکستان پر آئے انگلینڈ کے کھلاڑی دراصل بیمار کیوں ہوئے؟ وجہ سامنے آ گئی

دورہ پاکستان پر آئے انگلینڈ کے کھلاڑی دراصل بیمار کیوں ہوئے؟ وجہ سامنے آ گئی
دورہ پاکستان پر آئے انگلینڈ کے کھلاڑی دراصل بیمار کیوں ہوئے؟ وجہ سامنے آ گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہونے میں صرف ایک روز باقی تھا اور لیکن پریشان کن خبر یہ سامنے آئی کہ انگلش کپتان سمیت آدھی سے زائد ٹیم انفیکشن کا شکار ہونے کے بعد بیمار ہو گئی ہے تاہم اب ان کے بیمار ہونے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ اسلام آباد میں بدلتے موسم کے باعث کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز ہوئی کیونکہ انگلینڈ کےکھلاڑیوں نے موسم سرما کے لحاظ سے کپڑے پہننے میں لاپرواہی کی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ رات کی تقریب میں بیشتر انگلش کھلاڑیوں نےگرمی والےکپڑے پہنے ہوئے تھے،  تقریب میں بیشتر انگلش کھلاڑیوں نے آدھی بازو والی شرٹس پہن رکھی تھیں۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 7 کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوئی ہے تاہم کسی کھلاڑی کو سخت بخار نہیں، انگلش کھلاڑیوں کو معمول کا نزلہ اور زکام کی شکایت ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ پاکستان کے کسی بھی ٹیسٹ اسکواڈ ممبر کو صحت کا کوئی مسلہ نہیں ہوا۔

مزید :

کھیل -