وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم فیز ٹو کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم فیز ٹو کا ...
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم فیز ٹو کا اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم فیز ٹو کا اعلان کردیا، لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم فیز ٹو میں 5 ،5 مرلے کے پلاٹ دیئے جائیں گے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت پنجاب جرنلسٹ ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن بورڈ کا اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم فیز ٹو کا اعلان کردیا،لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم فیزٹوکیلئے تحصیل کینٹ میں اراضی دی جائے گی ۔

آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں 500 کنال لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم فیز ٹو کیلئے مختص ہوں گے ،لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم فیز ٹو میں 5 ،5 مرلے کے پلاٹ دیئے جائیں گے ۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی جرنلسٹ ہاﺅسنگ سکیم لائیں گے، صحافیوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -