نزلہ زکام کی دوائی کے 7 ڈالر مانگنے پر لڑکی نے اپنے ہمسفر کے ساتھ تعلق ختم کرلیا

نزلہ زکام کی دوائی کے 7 ڈالر مانگنے پر لڑکی نے اپنے ہمسفر کے ساتھ تعلق ختم ...
نزلہ زکام کی دوائی کے 7 ڈالر مانگنے پر لڑکی نے اپنے ہمسفر کے ساتھ تعلق ختم کرلیا
سورس: TikTok

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) محبت میں لوگ دنیا لٹانے کے عہدو پیمان کرتے ہیں مگر مغرب جیسے مادہ پرست معاشرے میں، آپ کو یہ سن کر سخت حیرت ہو گی کہ ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ کو دوا کے 7ڈالر بھی معاف نہ کیے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست ہوائی کی رہائشی اس لڑکی کا نام جیکی لی ہے، جس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو میں یہ مضحکہ خیز بات بتائی ہے کہ اس کے بوائے فرینڈ نے اسے نزلہ و زکام کی دوا لے کر دی اور اس کے 7ڈالر اس سے مانگ لیے۔

جیکی لی کا کہنا تھا کہ ”ہم 4سال سے اکٹھے رہ رہے تھے اور میں اس سے اس حرکت کی توقع نہیں کرتی تھی۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ ایسا کرے گا۔ اس نے مجھے رات کو ادویات لے کر دیں اور اگلی صبح جب میں اٹھی تو اس کی طرف سے مجھے 7ڈالر کی وینمو ریکوئسٹ آئی ہوئی تھی، جو ان ادویات کی قیمت تھی۔میں نے اسے 7ڈالر بھیجے اور اسی وقت اس کے ساتھ تعلق ختم کر لیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -