عمران خان کی سیاست ان کے ہاتھ، آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی، مریم نواز کا بیان

عمران خان کی سیاست ان کے ہاتھ، آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی، ...
عمران خان کی سیاست ان کے ہاتھ، آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی، مریم نواز کا بیان

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما (ن )لیگ مریم نواز نے عمران خان کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ"  آپ کی سیاست آپ کے ہاتھ، آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی، کیا آپ کی یادداشت 2018 تک نہیں جاتی جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی۔جب آپ نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،ان افسران کو متنازع بنایا اور ان کے مستقبل تباہ کیے اس وقت قائداعظم کا یہ فرمان یاد نہیں آیا؟ "

خیال رہے کہ عمران خان نے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو مبارکباد دینے کیلئے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے قائداعظم کی تقریر کا اقتباس شامل کیا جس کے مطابق قائداعظم نے کہا کہ پالیسی معاملات طے کرنا سویلین کا کام ہے، یہ فوج کی ذمہ داری ہے کہ آپ وہی کام کریں جو آپ کے سپرد کیا گیا ہو۔

مزید :

قومی -