امریکی حکومت سے اختلاف نہیں،دھمکیاں دینے والے شخص سے ناراضی ہے، زلفی بخاری کا بیان

امریکی حکومت سے اختلاف نہیں،دھمکیاں دینے والے شخص سے ناراضی ہے، زلفی بخاری ...
امریکی حکومت سے اختلاف نہیں،دھمکیاں دینے والے شخص سے ناراضی ہے، زلفی بخاری کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ پورے امریکہ یا امریکی حکومت سے اختلاف نہیں، ایک شخص سے ناراضی ہے، جس نے دھمکیاں دیں، غیر ذمہ دارانہ زبان استعمال کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان واضح کرچکے ہیں کہ امریکہ سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی وہ امریکی حکومت کے خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں عمران خان نے جلسے میں خط لہرا کر اپنی حکومت گرانے کےلیے امریکہ پر سازش کرنے کا الزام لگایا تھا، وہ یہ مؤقف بار بار پی ٹی آئی جلسوں میں دہراتے رہے ہیں۔

مزید :

قومی -