فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی پر تحریک انصاف کی "نقل" کا الزام لگا دیا

فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی پر تحریک انصاف کی "نقل" کا الزام لگا دیا
فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی پر تحریک انصاف کی
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر تحریک انصاف کی نقل میں بڑی سکرینیں تو لگادی گئیں لیکن لوگ نہیں لائے جاسکے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس منایا گیا،  بلاول بھٹو کی تقریر سنانے کیلئے تحریک انصاف کی طرز پر بڑی سکرینیں لگائی گئیں،  نقل تو کر لی لیکن لوگ کہاں سے آنےتھے؟ پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ بیانیہ کے بحران کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم  کے نام پر چوں چوں کا مربہ بنا تو دیا گیا،  اب اس چوں چوں کے مربے  کی نومولود قیادت کو  سمجھ نہیں آرہی کہ تحریک انصاف کی طوفانی سیاست کے سامنے کھڑے کیسے ہونا ہے؟  گھٹیا گفتگوسے آپ ووٹ نہیں بنا سکتے اوراس گفتگو کے علاوہ آپ کے باس کچھ ہے نہیں، صرف انتخابات کی دیر ہے ، بلاول بھی مریم کے ہمسائے میں محل خریدکر ابوسمیت وہیں شفٹ ہو جائیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -