ملائکہ اروڑا سے بچے کی خبروں پر ارجن کپور کا ردِ عمل آگیا

ملائکہ اروڑا سے بچے کی خبروں پر ارجن کپور کا ردِ عمل آگیا
ملائکہ اروڑا سے بچے کی خبروں پر ارجن کپور کا ردِ عمل آگیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے ڈانسر ملائکہ اروڑا کے ساتھ بچے کی خبروں کو جھوٹی افواہیں قرار دے دیا۔ انہوں نے انسٹاگرام سٹوری پر ان خبروں کو "جھوٹی چغلی" قرار دیا اور کہا کہ یہ گرنے کی سب سے آخری حد تھی اور آپ اس حد تک آسانی کے ساتھ گر گئے ہیں۔ یہ غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی حرکت تھی ۔

انہوں نے خبر رپورٹ کرنے والے صحافی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ صحافی گھٹیا خبروں کا ماہر ہے،   یہ صحافی باقاعدگی سے اس طرح کے مضامین لکھ رہا ہے اور اس سے بچ رہا ہے کیونکہ ہم ان جعلی آرٹیکلز کو نظر انداز کر دیتے ہیں جب کہ وہ میڈیا پر پھیل جاتے ہیں اور سچ بن جاتے ہیں۔  ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہماری  ذاتی زندگیوں سے کھیلنے  کی کوشش نہ کرو۔

ارجن کپور کا سخت ردعمل پنک ولا کی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور ایک ساتھ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔ تفریحی پورٹل نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نے اس سال اکتوبر میں لندن کا دورہ کیا تھا جب انہوں نے مبینہ طور پر اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

تفریح -