کانیے ویسٹ اور کم کارڈیشین میں طلاق کے معاملات طے، سابق شوہر بچوں کے خرچے کیلئے ماہانہ 2 لاکھ ڈالر دیں گے

کانیے ویسٹ اور کم کارڈیشین میں طلاق کے معاملات طے، سابق شوہر بچوں کے خرچے ...
کانیے ویسٹ اور کم کارڈیشین میں طلاق کے معاملات طے، سابق شوہر بچوں کے خرچے کیلئے ماہانہ 2 لاکھ ڈالر دیں گے

  

لاس اینجلس (ڈیلی پاکستان آن لائن)  امریکی ریپر کانیے  ویسٹ اور ماڈل و اداکارہ کم کارڈیشین نے اپنی طلاق کو حتمی شکل دے دی ہے۔ معاہدے کے مطابق ویسٹ کی جانب سے بچوں کے خرچے کیلئے دو لاکھ ڈالر (تقریباً ساڑھے چار کروڑ روپے) دیے جائیں گے۔  سابق جوڑے کے چاروں بچے نارتھ، سینٹ، شکاگو اور زبور والدین کی مشترکہ تحویل میں رہیں گے۔  کم کارڈیشین  نے گزشتہ سال فروری میں ناقابل مصالحت اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے ریپر سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ جوڑے کی شادی 2014 میں اٹلی میں ایک پرتعیش تقریب میں ہوئی تھی۔

پیپل میگزین کے مطابق تصفیے میں طے پایا ہے کہ  متفقہ رقم کم کارڈیشین  کے اکاؤنٹ میں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو جمع کروائی جائے گی۔ اس کے علاوہ  وہ بچوں کے طبی، تعلیمی اور حفاظتی اخراجات کے نصف  کے ذمہ دار ہوں گے۔ طلاق کا تصفیہ کار ڈیشین کو قانونی طور پر سنگل قرار دیے جانے کے نو ماہ بعد ہوا ہے  جب ایک عدالت نے ان کی ازدواجی حیثیت کو تبدیل کرنے کی درخواست کو قبول کیا تھا۔ 

جوڑے نے 2012 میں ڈیٹنگ شروع کی اور بیٹی نارتھ کی پیدائش کے بعد شادی کرلی تھی۔  سنہ 2020 میں ان کی شادی اس وقت مشکلات کا شکار ہوئی جب کانیے ویسٹ نے صدارتی انتخاب میں حصہ لیا اور انتخابی مہم کے دوران اپنی شادی سے متعلق  گہری ذاتی معلومات کا انکشاف کیا۔

مزید :

تفریح -